اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںپنجاب میں حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مریم نواز

پنجاب میں حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت کی غفلت سے کہیں بھی کوئی اموات نہیں ہوئیں، ریسکیو ادارے نئے مون سون اسپیل کیلئے آج سے ہی تیاری مکمل کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بارش ہوئی ہے مگر نقصان کم ہے، پنجاب میں حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مون سون کیلئے ہم نے اقدامات کیے تھے، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کو شاباش دینا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے مون سون اسپیل کیلئے آج سے ہی تیاری مکمل کریں، چند گھنٹوں میں بارش کا پانی ڈرین کیا جارہا ہے، افسران کو زیادہ ٹائم فیلڈ میں لگانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہلم اور چکوال میں طوفانی بارش ہوئی، سڑکوں کو جلد کلیئر کیا گیا، پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو مالکان کے رحم پر نہیں چھوڑ سکتے، ڈی سیز کی ذمہ داری ہے سوسائٹیز ذمہ داران کو اقدامات کی ہدایت دیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ فصل اور انفرااسٹرکچر کی بھی اسیسمنٹ کرنی ہے، خطرے والے علاقوں سے لوگوں کا انخلاء جلد ہونا چاہئے، دفعہ 144 کا مطلب سختی ہونی چاہئے، مانیٹرنگ ہونی چاہئے، مساجد میں اعلانات کرائیں کہ ماں باپ بچوں کو نہروں میں نہانے سے منع کریں۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی صورتحال اس بار کنٹرول رہی ہے، چند گھنٹوں کیلئے انخلاء کرنا پڑا تھا، کل میں نے پورا ریلیف آپریشن مانیٹر کیا، کل میرے لیے جذباتی سین تھا جب نومولود بچے کو بچاکر والدین کے حوالے کیا گیا، جہاں کشتیوں کی ضرورت ہو تو پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے