کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا جہاں عمارت کے چھٹے فلور کی چھت نیچے آگری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جہاں سے 2 خواتین کی لاشوں سمیت 3 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین بہنیں ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والی ان خواتین کی بیٹیاں ہیں۔
دوسری جانب اسپتال حکام نے بھی ٹراما سینٹر میں 2 لاشیں اور 3 زخمیوں کو لانے کی تصدیق کی ہے۔