پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر اہم پیشرفت، اسحٰق ڈار آج کابل جائیں گے

ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر اہم پیشرفت، اسحٰق ڈار آج کابل جائیں گے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحٰق ڈار آج کابل میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں وزیر برائے ریلوے، افغانستان کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی، نمائندہ خصوصی اور سیکریٹری وزارت ریلوے شامل ہوں گے۔

یو اے پی ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان کو افغانستان کے راستے پاکستان سے ریل کے ذریعے منسلک کرنا ہے تاکہ وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو سکے، یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ دے کر خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کا باعث بننے کی توقع ہے۔

ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر خارجہ کا یہ دورہ اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان یو اے پی ریلوے منصوبے کی کامیاب تکمیل کو کتنی اہمیت دیتا ہے، کابل میں تینوں شریک ممالک کے درمیان مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر فریم ورک معاہدے پر دستخط اس منصوبے کی عملی شکل اختیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران، اسحٰق ڈار افغان قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، اور افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گےتاکہ دو طرفہ امور پر بات چیت کی جا سکے اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے