پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان میں سڑک حادثات میں خطرناک اضافہ، 6 ماہ میں 239 اموات، ہزاروں...

بلوچستان میں سڑک حادثات میں خطرناک اضافہ، 6 ماہ میں 239 اموات، ہزاروں زخمی

کوئٹہ:

بلوچستان میں سڑک حادثات میں خطرناک اضافہ ہوگیا، صوبے میں 6 ماہ کے دوران 239 اموات ہوئیں اور ہزاروں افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے ششماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری تا جون کے دوران صوبے بھر میں 12,110 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 239 افراد جان کی بازی ہار گئے، صرف N-25 وندر کے مقام پر 724 حادثات پیش آئے ان حادثات میں 952 افراد زخمی اور 25 جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ژوب N-50 پر4,201 حادثات اور N-25 ٹراما خضدار میں 2,412 حادثات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جون میں 2,454 حادثات میں 3,449 افراد زخمی اور 51 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان واقعات میں زیادہ تر حادثات خضدار، ژوب، سبی اور پشین کے علاقوں میں رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چار جولائی کو ایک دن کے دوران ٹریفک حادثات کی خطرناک لہر دیکھی گئی، چارجولائی کو 69 حادثات میں 97 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2024ء میں مجموعی طور پر 20,300 حادثات میں 471 اموات ہوئیں اور 17,500 افراد زخمی یا مستقل معذور ہوئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے