پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںوزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی، صدر کراچی...

وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی، صدر کراچی چیمبر آف کامرس

صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی اگر عوام وزیر خزانہ سے خوش نہیں تو حکومت حل نکالے۔

کراچی چیمبر میں صعنتکاروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جاوید بلوانی نے کہا کہ بجٹ آسمان سے نہیں آتا وہ واپس بھی ہوسکتا ہے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت سے بات چیت کے لیئے تیار ہیں۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ کہ فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی،ای بِلٹی، 37 اے اور بی اور دو لاکھ روپے ٹرانزیکشنز کے قوانین واپس لیے جائیں۔

قبل ازیں گڈز ٹرانسپورٹرز  نے 19 جولائی کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ملک بھرکی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی صدر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں صنعتکاروں کے ہمراہ اجلاس کیا۔ جس کے بعد پریس کانفرنس میں 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے