پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںچینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے، وفاقی وزیر...

چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ خصوصی سماء نے سوال کیا کہ چینی کی قیمت کیوں 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے؟ جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔ چیزوں کو ریگولیٹ کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ کہا ہڑتال کے معاملے پر کل صنعتکاروں سے ملاقات ہوگی ۔ ایف بی آر کے اختیارات کا انکم ٹیکس سے تعلق نہیں۔ گرفتاری کا اختیار کسی ایک افسر کے پاس نہیں۔ 3 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کی گئی، مالی گنجائش کے مطابق تنخواہ داروں کو ریلیف دے چکے، نوکری پیشہ افراد کے ٹیکس میں کمی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیکس ریٹرن فارم کو سادہ بنایا جارہا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں کو ماہانہ بنیادوں پر مانیٹر کر رہے ہیں، فارما انڈسٹری زبردست کارکردگی دکھارہی ہے، پراپرٹی اور کنسٹرکشن فنانسنگ میں بینک نہیں ہیں، چھوٹے اور پہلی باربننے والے گھروں پرسبسڈی بجٹ کاحصہ ہے، مورگیج فنانسنگ کیلئے بینکوں سے بات ہوئی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز میں نارملائزیشن لانے کی کوشش کی، سیلزٹیکس میں فراڈ روکنے کیلئے جدید اقدامات کیے گئے ہیں، کمزور اداروں کو مضبوط کرنےمیں بینکنگ سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف کا پورے 5 سال کا منصوبہ دے دیا ہے، جن چیزوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں،انہیں ڈی ریگولیٹ کردینا چاہیے، مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں۔ حکومت کےدانشمندانہ اقدامات سےمعیشت مستحکم ہورہی ہے۔

وزیرخزانہ کے مطابق تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں، ایس ایم ایز کی فنانسنگ بڑھارہے ہیں، بینک سرمایہ کاروں سے مل کرصنعتیں بحال کریں، بیمار شعبوں کی بحالی میں بینک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے