پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںافغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کا اسکینڈل، ایف...

افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کا اسکینڈل، ایف آئی اے کے دو اہلکار گرفتار

افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کے معاملے میں  کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے اور  4رکنی جےآئی ٹی تشکیل  دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں ، گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے، ایف آئی اےاہلکاروں نے گرفتار ملزم زبیر سے دوران  جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا، گرفتار اہلکاروں نے سہولت کاری فراہم کرنے کے عوض  20  لاکھ روپے رشوت  طلب کی تھی، رقم کے عوض اہلکاروں نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔

افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزاجاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ارکان گرفتار ہو چکےہیں، ملزمان میں عبدالعزیز،احمد سخی، عاطف احمد، نادررحیم عباسی،ابرارا حمد اور زبیراحمد شامل ہیں، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کریں گے، جےآئی ٹی میں سب انسپکٹر شمس خان، سب انسپکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل  ہیں،  جےآئی ٹی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرےگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے