ترک صدر رجب طیب اردوان نےاپنےبیان میں کہا 47 برس سے جاری دہشت گردی اختتام کو پہنچ گئی،ایک خونریز ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
کالعدم تنظیم پی کے کے کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات یا کچھ دو کچھ لو والا معاملہ نہیں کیا,پی کے کے کے خاتمے سے نہ صرف ترکیہ بلکہ شام اور عراق کیلئے بھی ترقی کے دروازے کھل گئےہیں۔
پی کے کے کے 30 جنگجوؤں نے ترکیے کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے پر علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا دئیے تھے،
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ہتھیار، آپ کی موجودگی میں، خیر سگالی اور عزم کے اظہار کے طور پر رضاکارانہ طور پر تباہ کر رہے ہیں‘۔