اتوار, اگست 3, 2025
ہوماخبار کوئٹہپولیو کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو تخلیقی جذبے اور قومی فریضے...

پولیو کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو تخلیقی جذبے اور قومی فریضے کے تحت کام کرنا ہوگا، جعفر مندوخیل

پشین :گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ضلع پشین میں انسداد پولیو مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک بیماری ضرور ہے مگر اس کا خاتمہ ناممکن نہیں، تمام چیلنجز کے باوجود ہم اس وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات پشین ریسٹ ہاس میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں صوبائی وزرا میر سلیم احمد کھوسہ، راحیلہ حمید خان درانی، میرشعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، حاجی محمد خان لہڑی، ڈی سی پشین زاہد خان خلجی، ڈی جی ہیلتھ آمین مندوخیل، اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔گورنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جدید، سنجیدہ اور تخلیقی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے فرسٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بن رہی ہے۔جعفر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک رہ گئے ہیں جہاں یہ وائرس تاحال موجود ہے، اس کے مکمل خاتمے کیلئے ہر والدین کو ہر مہم میں بچوں کو قطرے پلوانے چاہئیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ انکاری والدین کو راضی کیا جائے اور علما کرام و قبائلی عمائدین کے تعاون سے مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے