سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شبلی فراز کو رات گئے سینےمیں تکلیف کے باعث ہنگامی طورپرپشاور کےانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔شبلی فراز کو رات کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس پر اسپتال میں فوری ابتدائی علاج کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شبلی فراز کو چوبیس گھنٹے کیلئے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے,ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے آئندہ علاج سے متعلق مشاورت کرے گی۔