بدھ, جولائی 9, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںکراچی، 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی، 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی:لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مکینوں کے دبے ہوئے ہیں تاہم موقع پرامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے سے 7 افراد دب کر جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تاہم مزید لوگ اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔
جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل عمارت کوبھی نقصان پہنچا، جس سے ان عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ترجمان چھیپا ویلفیئر کی جانب سے کہا گیا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت کے ملبیمیں اب بھی 20 سے 25 لوگ دبے ہیں، عمارت گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے اعلٰی افسران سے رابطہ کیا اور فوری طور پر ریسکیو کام سرانجام دینے کی ہدایات دی۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے، عمارت کے اطراف رکاوٹوں کو دور کرکے ریسکیو آپریشن کو تیز سے تیز کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ایس بی سی ایاوردیگراداروں کیافسران اپنی نگرانی میں ریسکیو کام سرانجام دیں ساتھ ہی عمارت گرنے کی وجوہات اور اس کے تمام اسباب کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔یاد رہے 4 روز قبل کھارادر میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت گرگئی تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے