بدھ, جولائی 9, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںغزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،فٹبالر سمیت مزید 29 فلسطینی شہید،20...

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،فٹبالر سمیت مزید 29 فلسطینی شہید،20 سے زائد زخمی

غزہ،نیویارک: اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں فٹبالر سمیت مزید 29 فلسطینی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں 118 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں سکول پر بمباری کی اور امداد کے منتظر افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ جبکہخدامت المغازی فٹبال کلب کے کھلاڑی مہند اللیلی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مہند اللیلی کے گھر کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہند ایک باصلاحیت کھلاڑی تھے اور خدامت المغازی کلب کا اہم حصہ تھے۔
تنظیم نے مزید انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک مختلف کھیلوں سے وابستہ 585 فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 265 فٹبالر شامل ہیں۔فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے عالمی فٹبال تنظیم فیفا (فیفا) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور جنگی جرائم کی مرتکب اسرائیلی فٹبال ٹیم پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرے۔عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی کھلاڑیوں کے تحفظ کیلئے مثر اقدامات کرے اور غزہ میں کھیلوں کے شعبے کو تباہی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 130 ہو گئی،ایک لاکھ 34 ہزار 592 فلسطینی زخمی ہو چکے۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بقا کی آخری امیدیں بھی ختم کی جا رہی ہیں۔
غزہ میں ایندھن نہ پہنچنے دیا گیا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے، ایندھن کی عدم فراہمی سے نوزائیدہ بچوں کیلئے انکیوبیٹر بند ہوجائیں گے۔ جبکہ اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قراردیدیا۔فرانسسکا البانیز نے فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔فرانسسکا کا کہنا تھا کہ غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بے گھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے