کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ انہوں نے تنظیمی سطح پر جبری لاپتہ صغیر احمد کے کیس کو کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیا، انہوں نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کمیش اور صوبائی سے اپیل بھی کیا ہے، کہ وہ صغیر احمد کے مسئلے پر انکے خاندان کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرنے میں اپنی کردار ادا کریں، اگر صغیر احمد اور اسکے کزن اقرار پر کوئی الزام ہے، تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور انہیں ملکی قوانین کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیاجائے، بیقصور ہے، تو فوری طور پر انکی رہائی کو یقینی بنائے،واضع رہے کہ صغیر احمد اور اسکے کزن اقرار کو فورسز نے رواں سال11 جون کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے ماورائے قانون حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جب وہ اپنے کزن کے ساتھ اورماڑہ سے گھر آرہا تھا۔نصراللہ بلوچ نے وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا، کہ اگر صغیر احمد اور اسکے کزن اقرار کو شک کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت سے پاس ہونے والے آرڈینس کے تحت تفتیش کے لیے حراست میں لیاگیاہے، تو صوبائی حکومت انہیں کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے اور انکے لواحقین کو معلومات فراہم کرنے میں اپنی کردار ادا کریں۔