پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے...

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے متفق ہوگیا، صدر ٹرمپ کا دعوی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط پر اتفاق کیا گیا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران تمام جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، قطر اور مصر کے حکام حتمی تجاویز پیش کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی۔ اگر ایسا نہ ہو ا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی ۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امید کا اظہارکیا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی۔علاوہ ازیں 26 جون کو اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے اور حماس کی جگہ 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے