کوئٹہ: ژوب کے قریب مسافر بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ژوب کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافرجاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔