منگل, جولائی 1, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید حملوں کا امکان ختم کرنا ہوگا،...

امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید حملوں کا امکان ختم کرنا ہوگا، ایران

تہران:ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا،خفیہ طور پر جوہری بم بنانے کی کوششوں کے حوالے سے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے جبکہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ غیرملکی خبررساں اں ادارے کے مطابق یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہی ہے۔انہوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں تاہم امریکی انتظامیہ نے اس انتہائی سوال کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ہے کہ کہیں مذاکرات کے دوران دوبارہ تو حملے نہیں کیے جائیں گے۔
تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنے پر اصرار کرے گا، ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں کہ ایران خفیہ طور پر جوہری بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے ضروری تحقیقی پروگرام کے لیے جوہری مواد تک رسائی سے انکار کر دیا گیا ہے۔نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہو سکتی ہے کہ ایران کو کس حد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپ کو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہئے، آپ کے پاس صفر افزودگی ہونی چاہئے، اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کریں گے تو ہم آپ پر بمباری کریں گے، یہ جنگل کا قانون ہے۔واضح رہے کہ 13 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور رک گیا تھا۔بالآخر 22 جون کو امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری اس فوجی تنازع میں اس وقت براہِ راست شامل ہو گیا جب اس نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے