پیر, جون 30, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںبلوچستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک،2گرفتار

بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک،2گرفتار

راولپنڈی:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(ٓئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آرنے کہا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے