اتوار, جون 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینا اور ان...

بلوچستان کی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینا اور ان کے کاروبار کو ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا مقصدہے، ڈاکٹرربابہ بلیدی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت خواتین کو معاشی اور پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانے کے لیے ہر مثبت اور پائیدار اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بزنس اینڈ پروفیشنل ویمن فیڈریشن (BPW) کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں محترمہ نگہت شابی، محترمہ شاہدہ افضل اور کے کے آر فانڈیشن کی چیف ایگزیکٹو محترمہ ذلیخہ رئیسانی شامل تھیں۔
وفد نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو خواتین کے لیے ایک ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا، جس کا مقصد بلوچستان کی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینا اور ان کے کاروبار کو ایک مثر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین باصلاحیت، محنتی اور تخلیقی سوچ کی حامل ہیں، انہیں صرف بہتر مواقع اور حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ حکومت خواتین کی معاشی ترقی کے لیے ہر سطح پر مدد فراہم کرے گی۔
بی پی ڈبلیو کی نمائندہ خواتین نے تنظیم کی قومی و بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں، خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور کاروباری ترقی کے لیے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بی پی ڈبلیو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ایسے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ خواتین کو خودمختاری اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے