ہفتہ, جون 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمصور کی بازیابی کے لیے سات ماہ سنجیدہ کوششیں کیں، کچھ دہشتگرد...

مصور کی بازیابی کے لیے سات ماہ سنجیدہ کوششیں کیں، کچھ دہشتگرد مارے جا چکے، باقی کے گرد گھیرا تنگ ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ معصوم مصور کاکڑ کو داعش کے سفاک دہشتگردوں نے تاوان کی غرض سے اغوا کیا اور بے دردی سے شہید کر دیا، یہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس پر صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا میری اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ مصور کی بازیابی کے لیے گزشتہ سات ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومت بلوچستان مسلسل اور سنجیدہ کوششیں کرتے رہے ہیں جن سے مصور کے والد اور چچا بخوبی واقف ہیں۔وزیر اعلی نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آ چکی ہے۔ کچھ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ دیگر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے