اتوار, جون 29, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران افزودہ یورینیم دوسرے ملک منتقل کرنے کیلئے مشروط طور پر راضی

ایران افزودہ یورینیم دوسرے ملک منتقل کرنے کیلئے مشروط طور پر راضی

تہران:اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے افزودہ یورینیم دوسرے ملک منتقل کرنے پر مشروط طور پر رضامندی ظاہر کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیر سعید ایروانی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران اپنے 60 فیصد اور 20 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے ایران کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بھی بات کی تاہم ان تمام اقدامات کو معاہدے سے مشروط قرار دیا ہے۔ مشرقِ وسطی کے برقی جریدے المانیٹر کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو ہم اپنے 60 فیصد اور 20 فیصد افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر منتقل کرنے پر تیار ہیں
، اس اقدام کے بدلے میں ایران کو یلو کیک مہیا کیا جانا چاہئے جو کہ یورینیم کا وہ خام پاڈر ہے جسے ایندھن یا ہتھیار کے قابل بنانے کے لیے مزید عمل سے گزارنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ایک اور متبادل آپشن کے طور پر اس امکان کا ذکر کیا کہ ایران کے اندر ہی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ مذاکرات میں پیش رفت ہو۔ایروانی نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام یا اندرونی افزودگی پر کسی بھی قسم کی پابندیاں قبول کرنے پر تیار نہیں، ایران خطے کے تمام ممالک جن کے پاس نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں، ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، چاہے وہ ری ایکٹر کی حفاظت ہو یا ایندھن کی فراہمی، لیکن یہ تعاون ایران کے اپنے جوہری پروگرام کا متبادل نہیں ہو سکتا بلکہ صرف تکمیلی اقدام ہونا چاہئے۔
اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر نے زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ضروری ہے کہ ایران کے بطور این پی ٹی کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ نئی بات چیت شروع ہونے کا اشارہ دیا ہے، اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو یہ جوہری تنازع کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے