جمعہ, جون 27, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںبھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح...

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے، پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا موقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم بھی کر لیا۔جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پریس کلب آنے پر بہت خوش ہوں پاکستان کے سفارتی مشن کے بارے میں آپ کو کچھ بریف کروں گا،پانچ دن کی اس جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان کو تاریخی فتح دی ہے
پاکستان کی فتح کو تین حصوں میں بانٹتا ہوں ایک تو چھ جہازوں کے مقابلے میں ایک بھی جہاز نہیں،کرایا جا سکادوسرا اپنے سے کئی گنا ملک سے جنگ جیتنا بھی بہت اہم ہے دنیا اس جنگ کی حکمت عملی کو صدیوں یاد رکھے گی۔انھوں نے کہاکہ پاکستان نے سفیروں اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے انتھک اور تاریخی کردار ادا کیا پاکستان نے بیانیہ کا محاذ پر بھی جنگ جیتی ہے پاکستانیوں نے ڈیجیٹل فورم پر بھی جنگ جیتی پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی ہے پاکستان کے میڈیا کی کریڈیبلٹی کو پوری دنیا نے تسلیم کیادنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا کر رہا ہے اور پاکستانی میڈیا کیا کر رہا تھاآپ نے بیانیہ کی جنگ میں دنیا کو بتایا کہ سچ کیا ہے مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے بھارت کا بیانیہ جھوٹ کی بنیاد پر تھا اور ہم سچ پر کھڑے تھیہم نے شفافیت کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست کیہم پر پہلگام کا الزام لگا تو ہم نے ماضی کو نہیں جھٹلایا لیکن وزیر اعظم نے بھارت سے ثبوت مانگ لیے وزیر اعظم کا یہ بہترین فیصلہ تھا کہ انھوں نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاوزیر اعظم نے ثابت کیا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں وزیر اعظم کے اس فیصلے کی وجہ سے ہماری کریڈیبلٹی بنی ہم صرف وہی کہتے تھے وہی کرتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت سفارتی لائنز پر بھی دنیا کو جھوٹ بول رہا تھاابھی ہم نے جوابی حملہ کیا ہی نہیں تو بھارت نے پاکستانی حملے کے جھوٹے الزامات لگائے بھارت تو کئی ہفتے بعد بھی یہ کہتا رہا کہ ہاں شائد ہمارا کوئی جہاز گرا،ہو گاسیاستدانوں کے لیے انکی زبان پی انکی سیاست ہے پاکستان میں جرنلزم ہے بھارت میں تو صرف پروپیگنڈہ ہے ہم نے دنیا کو بھارت کو ہرا کے دکھا دیااب ہمیں معاشی میدان میں ترقی کرنی ہے ہماری کمیٹی کو امن کا کیس پوری دنیا میں لڑنے کے لیے دیا گیابھارت کا کیس ہے کہ پاکستان د ہشت گرد ہے ہم نے ان کا پانی بھی روکنا ہے ہمارا بیانیہ صرف اور صرف سچ تھایہی بیانیہ ہماری خارجہ پالیسی،کا حصہ بننا چاہیے ہیامن کی وکالت کرنا بھارت کے عوام کا کیس لڑنا بھی ہے امن بھارت کے رو کے فائدے میں بھی ہے اب مودی یہ چاہتا ہے کہ آنے والی نسلوں کو پانی پہ لڑوائیں ہم یہ بات ماننے پر تیار نہیں ہیں بھارت کی حکومت نہ بھی چاہے تو پاکستان اور بھارت کی نئی نسل تقسیم کے پیغام پر نہیں جائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم نے اس مشن پر کشمیر پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،پانچ دن کی جنگ اور سفارتی کوشسوں کے بعد اب دنیا کشمیر کو دوسری طرح دیکھ رہی ہیاب امریکی صدر اور بھارت کے جیو پولیٹیکل دوست بھی کشمیر کو مسئلہ تسلیم کر رہے ہیں،اگر ایسا،ہی ہو گا کہ ہر دہشت گردی کے واقعہ کے بعد جنگ کا امکان ہو تو پھر کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں،رہ سکتادہشت گردی کے حوالے سے بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوایا جائے پاکستان کے عوام، اداروان، صحافیوں اور سول سوسائٹی نے ہر مورچے پر بھارتی ایجنڈے کو ناکام کیاپوری دنیا نے یہ دیکھا کہ فیٹف پر بھی کام مکمل کیا گیااس وقت جب بھارت ہمیں،دہشت گرد قرار دلوانا چاہتا ہے
یو یاس کا جنرل یو این میں کہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فطری اتحادی ہے بھارت پانی روکنے کی دہشت گردانہ دھمکی دیتا ہے ہمارا موقف ہے کہ انڈس واٹر معاہدے کے تحت ہم اپنا پانی لیں گیاور ہم اس کے لیے لڑیں،گیاگر معاہدہ تسلیم نہ کیا گیا تو پھر دریا کے آخری کنارے پر رہنے کے ناطے چھ کے چھ دریاں ہر ہمارا حق ہے۔انھوں نے کہاکہ مودی کبھی بچر آف گجرات تھا پھر بچر آف کشمیر بنا اب وہ بچر آف انڈس ویلی بننا چاہتا،ہیاگر بھارت سپر پاور بننا چاہتا ہے تو پھر ایسے چھوٹے چھوٹے کام نہیں کیے جاتے ہیں امن کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی خطے کے نوجوان امن و رواداری چاہتے ہیں
سیز فائر ہوا تو اس وقت تسلیم کیا گیا تھا کہ ہم تمام متنازع امور پر بات چیت کریں گے ہم سب نے دیکھا کہ بھارت پہلے سیز فائر کہتا تھا اب کہتا ہے یہ ایک توقف (پاز) ہے_جب مودی کہتا ہے کہ میری گولی کھاو تو ان کا مائنڈ سیٹ تو سب کے سامنے ہیہمیں بھارتی عزائم نظر آ رہے ہیں لیکن انشا اللہ ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گی بھارت کو کوئی اندازہ نہیں،تھا کہ ہم ان کے جہاز اس طرح گرم دیں گے ان کو ایسی کوئی توقع نہیں تھا بھارت سیز فائر کے لیے مجبور ہوا مودی ٹرمپ کو کہیں،نا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے میں نے تو سیز فائر کے لیے نہیں کہااسرائیل تسلیم کرنے کے حوالے ہماری حکومت اور افواج سے ایسی توقع نہیں کی جا سکتی ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل انسانیت اور اخلاقیات کی دھجیاں،اڑا رہا ہے اور پورے ملک کی نسل کشی کی جا رہی ہے اس ماحول میں ایسا کسی نے سوچا بھی نہیں ہے پاکستان کاموقف ہے کہ بھارت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ لو مانوجس ادارے میں ہم گئے تھے اس کی بنیاد کس چیر پر ہے امن ہرہمارے دورے کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ میں دو الیکشن جیتے ہیں یہ وہ کمیٹیاں ہیں جو امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف کام کر رہی ہیں دنیا نے دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کر لیا ہیپی فائیو کو بھی ہم نے انگیج کیا تھاکچھ ممالک کے تو جہاز گرے شائد وہ دکھی ہوں پوری دنیا ہمارے بنیادی مطالبات پر بین الاقوامی قوانین کے حامی ہیں جو ہمارا مطالبہ ہے۔انھوں نے کہاکہ آرمی چیف کا دورہ تاریخی اور بے مثال ہیان کے دورے میں سب سے بڑا کردار جنگ جیتنے کا تھاجنگ کے بعد بھارت سے دنیا کی بہت ساری امیدیں،ٹوٹیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے