ہفتہ, جون 28, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںبحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں نہ...

بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں نہ جھکیں گے، دشمن کی اجارہ داری قبول نہیں،جنرل عاصم منیر

راولپنڈی:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا، اللہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے، دشمن کی اجارہ داری قبول نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے، ریاست کی تمام اکایؤں کے درمیان ہم آہنگی کی اساس پاکستان کی انتظامیہ اور سول بیوروکریسی ہے اس کی بھاری اور اہم ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے، معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکایؤں نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، اس میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا، اللہ نے معرکے میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں، ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کے اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں سے متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں، نا جھکیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تاہم ہم ان سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ بھارت کی دہشتگردانہ پروکسیوں فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کو جگہ نہ دیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں، ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں، آپ کا کام ہے کہ کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں انکا مستقبل بھی تاریک ہو جا تا ہے، پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیے اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں، ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے، اپنے اندر جرات، قابلیت اور کردار پیدا کریں، اگر ان میں سے ایک جزو کو چننا ہو تو ہمیشہ کردار کو فوقیت دیجیے گا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سول بیوروکریسی کار یاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے، 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔قبل ازیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شریک افسران نے ملاقات کی جس میں افسران نے زمانہ امن کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں پاک فوج کی مختلف فارمیشنز کے ساتھ وقت گزارا اور تینوں مسلح افواج کے خدمات کی انجام دہی کے دوران تجربات حاصل کیے۔ کورس کے شرکا نے سینئر عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں سمیت پاک فوج کی قیادت کے اسٹریٹجک وڑن، آپریشنل تیاری، قومی عزم اور ترقی میں ان کے کثیر جہتی تعاون کے بارے میں اپنی تجربات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سوال و جواب کے تفصیلی سیشن بھی ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے