جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںحکومت ملازمین کے ساتھ کشیدگی و تصادم سے گریز کرکے اسٹیک ہولڈرز...

حکومت ملازمین کے ساتھ کشیدگی و تصادم سے گریز کرکے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کریں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ نے ملاقات کی اور حکومت و ملازمین کے درمیان کشیدگی میں کردار ادا کرنے اور گرفتار ملازمین کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کے زمہ داران سے رابطہ کیا اور ان کو ڈیڈلاک و کشیدگی کی صورتحال کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے کہا۔انہوں نے ملازمین کی گرفتاری و خصوصا مچھ جیل منتقل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے ہر اس اقدام کی مخالفت کرتی ہے
جو عوامی حقوق انسانی آزادی یا ملازمین کے مسائل کو دبانے کی کوشش کرے۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کشیدگی و تصادم سے گریز کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کریں۔نیشنل پارٹی جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے حل کے لیے کردار ادا کرتی رئیگی۔ملاقات میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رئیگی اور ان کے جائز حقوق کو ہر فورم پر اجاگر کریگی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری صدیق کھیتران مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میران بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی محراب بلوچ میر عبدالخالق بلوچ نیاز بلوچ چیرمین منصور بلوچ حنیف کاکڑ ریاض زہری عبد الغنی بلوچ عارف کرد سرتاج گچکی بھی موجود تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے