حب: صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری کی حلقہ انتخاب دورہ حب شہر کے دورہ کے موقع پر لیڈا کانفرنس ہال میں ضلع حب شہر کی ماسٹرپلان و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری لائن ڈیپارٹمنٹس افسران اور دیگر ضلعی حکام شریک ہوئے اجلاس میں پی ایس ڈی پی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پرحکام نے صوباِئی وزیرکو بریفنگ دی صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے پراجیکٹ ڈائریکٹر حب ماسٹر پلان کی جانب سے دی گء بریفنگ کے موقع پر احکامات جاری کئے کہ حب ماسٹر پلان منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے اور عدالت روڈ کو حب بائی پاس سے لنک کرنے کی منظوری دی گء عدالت روڈ کی کشادگی کیلئے تجاوزات ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں حب شہر کے ماسٹر پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے تحت عدالت روڈ کو بائی پاس سے لنک کیا جائیگا اس منصوبے کی بدولت اہمرجنسی حالات میں مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تک رسائی آسان ہوگی صوباِئی وزیر نے نے واضح طور پر کہا کہ اگر اس منصوبے کے تحت کچھ دکانیں متاثر ہونگی تو انہیں معاوضہ دیا جائیگا شہر کے مرکزی سڑک کی تعمیر بنیادی ضرورت ہے مذکورہ منصوبے کو ماسٹر پلان فیز ٹو میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی صوبائی وزیر نے شہر میں پانی کی فراہمی کے معاملے پر انتہائی سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب اور گڈانی میں ایک ہفتے کے اندر اندر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی میر علی حسن زہری نے کہا کہ پانی بنیادی حق ہے ہر شہری کو فراہم کیا جائے گڈانی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن میں پنکچر کی نشاندہی بھی کی گئی جس کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ضروری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی صوبائی وزیر کے زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی جن میں سے 5 ہزار حب شہر اور باقی تین تحصیلوں میں تقسیم کی جائیں گی ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے میرعلی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں پیش رفت بسیں اور اسکول اپگریڈیشن کے حوالے سے میر علی حسن زہری نے اعلان کیا کہ حب، گڈانی اور وندر کے لیے تین نئی بسیں فراہم کی جا رہی ہیں حب کے 10 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جب کہ بوائز اور گرلز ہائی اسکول حب میں سولر سسٹم لگانے کی ہدایت بھی دی گئی حب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ماڈل آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا حکام کو بتایا گیا کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ماڈل آفس قیام کی نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے بی آتی ایس پی حکام نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع حب میں 80 ہزار افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں وسیلہ تعلیم پروگرام سے 45 ہزار طلبا مستفید ہو رہے ہیں جبکہ نشو و نما پروگرام میں 8 ہزار سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں وندر میں نشو و نما مرکز قائم کیا جا رہا ہے اجلاس میں شہر میں جاری ری سروے کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس کی شفاف تکمیل پر زور دیا گیا۔