جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںغیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند، ایک ہفتے میں شوکاز نوٹس جاری...

غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند، ایک ہفتے میں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور ان کی تنخواہیں بند کی جائیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کو حکم دیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ اور عملے کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر اندر فراہم کی جائیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ اساتذہ اپنی غیر حاضری کی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے تو ان کی جگہ نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم تنظیم یا ایسوسی ایشن کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر کسی نے زبردستی دفاتر یا اسکولوں کو بند کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹ کر کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ان کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نئی نسل کو تعلیم سے محروم رکھنے کی کسی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی سرکاری ملازم اپنے فرائض سے غفلت برتے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے