نیروبی:کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ایمنسٹی کینیا کا کہنا ہیکہ زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی پر 2 مقامی چینل آف ایئر کر دئیے گئے۔گزشتہ برس کے احتجاجی مظاہروں میں بھی کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔