تہران:ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی ۔ایرانی عدلیہ کی خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق ادریس عالی، آزاد شجاعی اور رسول احمد نے ملک میں اہم شخصیات کو قتل کرنے کے لیے آلات درآمد کرنے کی کوشش کی تھی اور مقدمے کے بعد انھیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی نے ان تینوں افراد کی گرفتاری، مقدمے میں الزامات، یا مقدمے اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات شائع نہیں کیں لیکن دعوی کیا ہے کہ تینوں افراد نے الکوحل مشروبات کی کھیپ کی آڑ میں ایران میں دہشت گردی کا سامان درآمد کیا اور اسے ایک اہم شخصیت کے قتل کے لیے استعمال کیا۔ مقتول شخصیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔فارس نیوز ایجنسی پاسداران انقلاب کے ایک قریبی ذریعے نے بدھ کی صبح بھی اعلان کیا کہ گزشتہ 12 دنوں میں 700 کے قریب افراد کو اسرائیل کے ساتھ جاسوسی اور تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔