تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو تاریخی فتح قرار دیا ہے۔قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ فتح کئی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ ہم نے اپنی بقا کو درپیش دو فوری خطرات کا خاتمہ کیا، ایک جوہری خطرہ اور دوسرا بیلسٹک میزائلوں کا خطرہ۔ اگر ہم نے کارروائی نہ کی ہوتی تو ہمیں اپنی تباہی کا خطرہ درپیش ہوتا۔نتن یاہو کا کہنا ہے کہ آئی ڈی ایف نے ایران کی سینیئر کمانڈ کو ختم کر دیا جن میں تین چیفس آف سٹاف، جوہری سائنسدان اور اعلی عہدیدار شامل تھے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے دوران اصفہان، نطنز اور اراک میں موجود جوہری تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔انھوں نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کی اس مہم میں شمولیت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ ہمار دوست صدر ٹرمپ ہمارے ساتھ اس طرح کھڑے جیسے آج سے پہلے کوئی نہیں ہوا، ان کے احکامات پر امریکی فوج نے فردو میں موجود زیرِ زمین یورینیم افزودگی کی تنصیب کو نشانہ بنایا۔