جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ...

ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی،صدر ٹرمپ

دی ہیگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکی فوج حملوں کی وجہ سے کئی دہائیوں پیچھے چلا گیا ہے ،اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر پھر حملہ کریں گے جبکہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی حملوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہو گئی اور یہ متاثر کن انداز میں کیے گئے۔روٹے کا کہنا ہے کہ اس سے باقی دنیا کو جو اشارہ ملتا ہے وہ طاقت کا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو سربراہ اجلاس کے دوسرے روز مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ غزہ میں جاری جنگ کا بھی ذکر کیا ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کا جانب بھی بڑھ رہے ہیں اور جلد ایک بڑی پیش رفت متوقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی مجھے لگتا ہے کہ ہم غزہ کے بارے میں معاہدہ کرنے کے بہت قریب تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری اس کوشش سے بھی اب ہمیں مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ مریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلئے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بناسکے گا اور ایران کے لیے اب جوہری ہتھیاربنانا بہت مشکل ہے۔صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے جنگ ختم کردی، اب اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہے، امریکی صدر کے اقدام سے ایران کے جوہری پروگرام کوکافی حد تک بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی مزید تفصیلات لےرہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے