جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی اخباری صنعت کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں، ایکشن کمیٹی

بلوچستان کی اخباری صنعت کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں، ایکشن کمیٹی

کوئٹہ: ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 53 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا ۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے ۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے بہت بڑا ذریعہ ہے جس سے مختلف جامعات سے شعبہ صحافت کی ڈگریاں حاصل کرنے والے ہزاروں نوجوان صوبے کی خدمت کررہے ہیں ۔
بلوچستان میں دوسری کوئی ایسی صنعت نہیں جو وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کررہی ہو ان حالات میں حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر مکمل طور پر منتقل کرنے سے بیروزگاری اور مایوسی پھیلی گی جس کا صوبہ بلوچستان کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بارہا اپیل کرچکے ہیں کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں پرائےویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا صرف حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ 53روز سے جاری احتجاجی کیمپ اس بات کی غمازی کرتا ہے بلوچستان کی اخباری صنعت کو بچانے کیلئے ہم پرعزم ہیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے