کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سالانہ بجٹ 2025-26 کی کثرت رائے سے متفقہ طور پر منظور ی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، کابینہ اور تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے صوبے کے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہونگے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے بہت سے سکیمات شامل کیے ہیں جو کہ عوام کی دیرینہ مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر ینگے صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں میں ترقی کا جال بچھایا جائے گا۔ عوام الناس کے دہلیز پر صحت ، تعلیم اور آب نوشی کے مسائل حل کرنے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہماری حکومت روز اول سے عوام کی خدمت اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے ہیں صحت کارڈ ہماری حکومت کی ایک نہایت ہی اہم اور انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے کثیر تعداد میں لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہیں جو کہ نئے بجٹ میں بھی صحت کارڈ کے لیے کافی رقم رکھی گئی ہے صحت کارڈ کو عوام میں بہت پزیرائی ملی ہے۔اس کے علاوہ آبی ذخائر بڑھا نے کے لئے مختلف سکیمات کے لیے فنڈز مختص کئے جو کہ خشک سالی سے اکثر علاقوں میں پا نی کی کمی سے لوگوں کی روزمرہ زندگی ، زراعت اور لائیو سٹاک پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے تر جییحی بنیادوں پر آبی ذخائر بڑھانے پر کام شروع کرینگے۔