اسلام آباد:چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران پر امریکا کا حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، ایران کو بیرونی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف حملے فوری بند کیے جائیں، ایران کو جھکانے کی کوشش سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ انسانی اصولوں کی پامالی ہے۔