منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاوتھل کے نواحی علاقے زیرو پوائنٹ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے...

اوتھل کے نواحی علاقے زیرو پوائنٹ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی

اوتھل : اوتھل کے نواحی علاقے زیرو پوائنٹ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مسافر کوچ اور منی ویگن کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد دشت کوچ جو کراچی سے تربت جا رہی تھی، ایک منی ویگن سے ٹکرا گئی جس میں سوار لوگ کراچی سے بیلہ پکنک کےلئے جا رہے تھے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق گوادر، اورماڑہ اور کراچی سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت قرار دی جا رہی ہے۔عوامی حلقوں نے زیرو پوائنٹ جیسے اہم مقام پر ٹریفک کنٹرول کے مو¿ثر اقدامات، کیمروں کی تنصیب اور رفتار کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے