منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبدعنوانی کے خاتمہ میں طلبا ء کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔...

بدعنوانی کے خاتمہ میں طلبا ء کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈی جی نیب بلوچستان

کوئٹہ: چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق اور انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت، قومی احتساب بیورو (بلوچستان)نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد کو مدعو کیا۔ وفد کی قیادت نفسیات کے شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ امبرین نے کی۔ نعمان اسلم، ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شفافیت کے عمل کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔وفد نے نیب بلوچستان کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کے طریقہ کار، بشمول شکایات پر کارروائی، انکوائری اور پراسیکیوشن کے عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔نیاز حسن ڈائریکٹر نیب نے ادارے کے فرائض و کار کردگی کا جامع تعارف بیان کیااور بیورو کے عملی طریقہ کار سے طلباء کو آگاہ کیا۔ عمران مجید ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ” بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے ایک معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے نیب کی سہ جہتی حکمت عملی Awareness، Prevention اور Enforcement کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نیب کے قانون اور اس کی ترامیم کے اہم حصوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیں۔
یہ وصف اُن کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے طلباء سے تفصیلی گفتگو کی اور اُن کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب اپنی تمام تر صلاحیتیں ہائی پروفائل کرپشن کیسز کے حل اور ایسی تدابیر پر صرف کرے گا جس کی بدولت محکموں میں کرپشن کو پنپنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے طلباء کی بدعنوانی کے خلاف کردار سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ معاشرے سے کرپشن کے اس ناسور کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ دورے کا اختتام پر نیب بلوچستان کی طرف سے ڈاکٹر صائمہ امبرین کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور باہمی اظہار تشکر کیا گیا۔ آنے والے وفد نے نیب کے اس اقدام کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب انتہائی با مقصد اور اہم سنگ میل قرار دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے