پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ، کلی کونگڑھ سے نوجوان کے اغوا پر احتجاج، قومی شاہراہ بند

مستونگ، کلی کونگڑھ سے نوجوان کے اغوا پر احتجاج، قومی شاہراہ بند

مستونگ:مستونگ کے علاقے کلی کونگڑھ میں اغوا کے ایک افسوسناک واقعے کے خلاف عزیز الرحمن ولد ٹکری سفر خان لہڑی کے لواحقین، خواتین اور بچوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے غلام پڑینز کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، عزیز الرحمن کو رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اغوا کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اغوا کے اگلے روز اہلِ علاقہ، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی، جس سے مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین نے حکومت، لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ مغوی کو فوری طور پر بازیاب کروا کر ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک عزیز الرحمن کی بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی اور قیامِ امن کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے