منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے کردیے

ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے کردیے


ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آپریشن ’ وعدہ صادق سوم ’ کے تحت حملوں کی 15 ویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔
تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میزائل اور ڈورون حملوں کے 15 ویں مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے تازہ ترین کشیدگی کے دوران حائفہ اور تل ابیب میں قابض علاقوں کے فوجی مقامات اور عسکری صنعت سے وابستہ تنصیبات پر مربوط میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس آپریشن کے تازہ مرحلے میں 100 سے زائد جنگی اور خودکش ڈرون داغے گئے، جن کا بنیادی ہدف دونوں شہروں میں اینٹی میزائل دفاعی نظام تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نےکہا کہ یہ کارروائیاں ایک وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد فوجی اور صنعتی اہداف پر میزائل حملوں کو تیز کر کے زیادہ سے زیادہ اثر ڈالنا ہے۔
صورتحال بدستور کشیدہ ہے کیونکہ صیہونی حکومت ایرانی شہروں کو نشانہ بناتی جا رہی ہے، جس سے ایران کے مختلف صوبوں میں عام شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق، اب تک صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 224 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے