بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںروسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی...

روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیشکش


ماسکو :روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے یہ پیش کش اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کو فون کرکے کی۔امریکی تھنک ٹینک کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے ایک تجزیہ کار نکول گریجوسکی کے مطابق روسی صدر کی اس پیش کش کا مقصد اپنے اتحادی ملک کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ روس ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، خاص طور پر اگرایسی کسی تبدیلی کے نتیجے میں ایران میں کوئی مغرب نواز حکومت قائم ہو نے کا امکان ہو۔واضح رہے کہ روس اور ایران نے جنوری میں فوجی تعلقات کو وسعت دینے کے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔
دریں اثنا روس ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت بھی کر چکا ہے ۔ ادھر یوکرین اور اس کے اتحادی ممالک ایران پر روس کو ڈرون اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہیں۔دریں اثنا روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔روس میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کسی پر کچھ مسلط نہیں کررہا مگر ہم اس بارے میں بات کررہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔ رپورٹ کے مطابق جب روسی صدر سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی گئی قتل کی دھمکیوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے