منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پنجگور میں پاک ایران بارڈر بند، تیل،...

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پنجگور میں پاک ایران بارڈر بند، تیل، گیس اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت


پنجگور: ایران اسرائیل کے جنگ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پنجگور پاک ایران سرحدی بارڈر بند ایرانی تیل گیس سلنڈر آٹا گھی سمیت اشیا خوردونوش کی شدید قلت برقرار منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ملکی اشیا سمیت ایران اشیا خوردونوش کی چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پنجگور میں ملکی تیل نہ ہونے اور عرصہ دراز سے پٹرول پمپ بند ہونے سےایرانی پٹرول کی فی گیلن پٹرول کی قیم 1300 اور 1500 سو روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں ایرانپاک سرحدی علاقوں کے لوگ پاکستان گیس نہ ہونے سے ایرانی گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں ایرانی بھرے ہوئے سلنڈر کی قیمت 2000 سے بڑھ کر 4000 اور 5000 ہزار روپے بھگ رہا ہے جبکہ ایرانی تیل کے ساتھ گیس اور اشیا خوردونوش پنجگور میں ناپید ہوچکا ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے سے پٹرول گیس اور اشیا خوردونوش کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جس سے پنجگور میں بیشتر پٹرول کی دوکانیں ڈپو اور گیس سلنڈر کی دوکانیں بند اور بازار میں گاڈیوں موٹر سائیکلوں کی امدورفت محدود ہوکر رہ گئی ہے اگر کسی جگہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جان کوئی چیز بچی ہے اسکی قیمتوں کو پر لگ گئی ہے
فی گیلن ایرانی پٹرول 1300 سو روپے 1500 روپے میں بھگ رہا ہے پٹرول گیس سلنڈر اور گھی آٹا عام غریب عوام کی پھنچ سے کافی دور پہنچ گیا ہے گیس بھرے ہوئے سلنڈر 2000 سے بڑھ کر 4000 ہزار سے 5000 ہزار تک فروخت ہونے لگا ہے پاک ایرانی سرحدی لوگ ایران اسرائیل کی جنگ سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار بن گئے ہیں واضع رہے کہ پنجگور میں گزشتہ کئی عرصوں سےلکی پٹرول ڈیزل دستیاب نہیں ہے اور تمام کے تمام پٹرول پمپ بند کردئیے گئے ہیں پٹرول پمپ بند ہونے اور ملک کے دیگر شہریوں سے پاکستانی پٹرول نہ ہونے سے شہری ایرانی پٹرول پر گزارہ کرکے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ہے ٹیوب ویل چلاتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور ایرانی حکام کی جانب ایران اسرائیل کشیدہ حالات کے باعث بارڈر میں امدورفت اور تیل کی بندش کے بعد پنجگور میں ایرانی پٹرول اشیا خوردونوش بھی آٹا مکمل طور پر نایاب ہوگیے ہے زخیرہ کرنے والوں کے پاس جو سامان دستیاب انکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے واضع رہے کہ پنجگور میں پاک ایران بارڈر میں امدورفت اور کاروبار کیلئے دو کراسنگ پوائنٹ بنائے گئے جس میں چیدگی اور جیرک پروم بارڈر ہے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پنجگور نے دونوں کراسنگ پواینٹ ایران اسرائیل جنگ کی کشیدہ صورتحال کے باعث بند کئے ہیں جس سے سرحدی علاقوں کے عوام کو تیل سمیت اشیا خوردونوش کے چیزوں کیلئے مشکلات درپیش آرہی ہے اس وقت پنجگور میں تیل کے دوکانیں سمیت آٹوز گیرج کی دوکانیں بھی شدید متاثر بشتر بند ہوچکے ہیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے