خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون سابق صوبائی وزیر ایم پی اے پنجگور میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے اقتدار کے بغیر صوبے کے عوام کے حقوق کے خاطر ہر فورم پر اواز بلند کرتے رئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسیمہ میں ضلع واشک کے پارٹی کے ضلعی آرگنائزر میر عزیز بلوچ سے دوران ملاقات سیاسی و پارٹی امور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میونسپل کارپوریشن پنجگور کے میئر میر شکیل آحمد بلوچ ڈپٹی میئر حاجی عبدالباقی محمد زمان بلوچ عبدالحکیم بلوچ ودیگر پارٹی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے اس دوران میر عزیز بلوچ نے ضلع واشک میں سیاسی و پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے اسمبلی کے اندر اور باہر بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے اواز بلند کی یے اور اواز بلند کرتے رئینگے انھوں نےکہا کہ پارٹی میں ورکر ریڈھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے سیاست کا محور عوام کی خدمت ہیں ۔ہم سیاست کو بطور عبادت سمجھ کر کررہے ہیں پارٹی ورکرز کے محنت سے پارٹی منظم اور مظبوط ہوتی ہے ہم بلاتفریق عوام کی خدمت میں ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور پارٹی کا ایک ایک ورکر میرے لیے قابل احترام ہیں۔