بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کردیا، تل ابیب دھماکوں...

ایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کردیا، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا


ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں دھماکے سنے گئے ہیں جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کردی ہے۔
ایرانی مسلح افواج نے آپریشن ’ وعدۂ صادق سوم’ کے 10ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی، اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغےگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل 2 بجکر 50 منٹ پر داغے گئے ہیں جس کے بعد ائیرڈیفنس سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد داغی گئی۔
یہ نیا مرحلہ 13 جون سے جاری 9 پچھلے مراحل کے بعد شروع ہوا ہے، جنہوں نے قابض صہیونی حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہوئی ہے جس میں اسرائیل کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے, جن میں میزائل اور ڈرونز دونوں شامل تھے اور ان کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقے تھے۔
اس جوابی حملے کی تازہ لہر میں اسرائیلی فضائیہ کے اڈوں کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا گیا، جہاں سے ایران پر حملے کرنے والے جنگی طیارے روانہ ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ آپریشن’ وعدہ صادق سوم’ جمعہ کی رات کو ’ یا علی ابن ابی طالب’ کے کوڈ نام سے شروع ہوا تھا۔
یہ کارروائی اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز، ایٹمی سائنسدانوں، اور خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کے شہید ہونے کے ردعمل میں کی جا رہی ہے۔
ایرانی کی جوابی کارروائی کا دسویں مرحلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اس سے کم از کم 24 گھنٹے قبل بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی ایک زبردست لہر نے اسرائیل کے مختلف حصوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
پہلے آٹھ مراحل میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد، اسرائیلی حکام نے پیر کے روز ایرانی حملوں کی فضائی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اس سے قبل، آج صبح ایرانی افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دشمن کے 28 مختلف طیاروں کو شناخت کرنے ، روکنے اور مار گرانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے، جو کہ ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کا مظہر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ایرانی فضائی دفاع نے ایک ’ ہرمیس’ جاسوس ڈرون کو بھی حساس علاقوں کی نگرانی کی کوشش کرتے ہوئے بروقت شناخت کیا، اور انتہائی درستگی سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے