بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاشتہارات کو BPPRA پر منتقلی ڈرافٹ کی واپسی تک احتجاج ختم نہیں...

اشتہارات کو BPPRA پر منتقلی ڈرافٹ کی واپسی تک احتجاج ختم نہیں کرینگے،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ: ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف علامتی احتجاجی کیمپ 46 ویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان شریک تھے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں کو بلوچستان کے پرنٹ میڈیا اور باشعور طبقہ فکر کیخلاف سازش سے منسوب کرتے ہیں کیونکہ ایسا ممکنہ اقدام بلوچستان کے عوام کو بھی شعور سے محروم کردے گا۔
بلوچستان کے حالات و زمینی حقائق کے برعکس اقدامات سے پوری صنعت تباہی کا شکار ہوجائیگی۔جبکہ اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل میں بھی پیشرفت نہیں ہوسکی۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کے مسائل کے فوری حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان وزیر اطلاعات مقرر کریں۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو واپس لینے تک احتجاجی تحریک ختم نہیں کریں گے۔شرکاءکا کہنا تھا کہ پوری اخباری صنعت کیساتھ مشاورت کے بعد دوسرے مرحلے میں احتجاج کو وسعت دینے کا فیصلہ کرینگے جن میں احتجاجی ریلیاں اور بھوک ہڑتالی کیمپ کاقیام شامل ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے