بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںاسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے دوران ایران سے...

اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے دوران ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

چاغی : اسرائیل اور ایران میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 1200 سے زائد پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے، جنہیں اندرون ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے دوران ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جن میں کاروباری افراد، طلبا اور زائرین شامل ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں ایران سے 1200 سے زائد مرد، خواتین اور بچے تفتان بارڈر پر پہنچے۔ انہیں پاکستان ہاس میں قیام کے بعد منگل کے روز 37 بسوں کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں اندرونِ ملک روانہ کر دیا گیا۔مزید ایران سے 74 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر پہنچے ہیں، جن میں 47 طلبا بھی شامل ہیں، اور مزید پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفتان انتظامیہ کے مطابق، ایران سے آنے والے زائرین، طلبا اور دیگر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مکمل سیکیورٹی بھی دی جا رہی ہے۔دوسری جانب، پاکستان سے ایران جانے کے لیے امیگریشن بند کر دی گئی ہے، جبکہ ایران سے آنے والوں کے لیے امیگریشن کھلا رکھا گیا ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاک-ایران سرحدی شہر سمیت ضلع چاغی اور رخشان ڈویژن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس وقت ایرانی پیٹرول فی لیٹر 270 سے 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ متعدد منی پمپس ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بند پڑے ہیں۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پاکستانی ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ٹرانسپورٹرز اور شہری صدیوں سے ایرانی ایندھن استعمال کر رہے ہیں۔ ایرانی حکام نے سرحدی دوستانہ گیٹ "راجئے پوائنٹ” کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا ہے، جس کے باعث سرحدی آبادیوں کو روزمرہ استعمال کی اشیا اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔ پاک-ایران سرحدی شہر تفتان کے عوام کو بھی روزمرہ ضروریات کی اشیا کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے