بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںہم اب بھی الرٹ ہیں، جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے...

ہم اب بھی الرٹ ہیں، جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اسکی آنکھ نکال لیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ایٹمی قوت اور دفاعی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال لی جائے گی جبکہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، ہم اب بھی الرٹ ہیں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اسے پہلے کی طرح جواب ملے گا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام آئندہ نسلوں کی امانت ہے اور اس کے تحفظ کا فرض ہم سب مل کر نبھائیں گے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ایٹمی اور میزائل قوت سے نوازا ہے جو پاکستان کے دفاع اور خطے میں استحکام کے لیے ہے۔اسحاق ڈار نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جرم ہے اور ایسی حرکتوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بھارت کے بالادستی کے خواب کے دفن ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو تباہی کے بعد ہوش آیا اور اس نے جنگ بندی کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا اور اس حوالے سے فیک نیوز پھیلائی گئیں جبکہ انہوں نے برطانوی اخبارات میں اس فیک نیوز کے شائع ہونے کی بھی نشاندہی کی۔انہوں نے بتایا کہ 13 جون کے بعد سے کئی جعلی خبریں سامنے آئیں، جن میں نیتن یاہو کا 2011 کا انٹرویو شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں اور نہ ہی یہ بچوں کا کھیل ہے بلکہ ایک سنجیدہ قسم کی جنگ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بہت سی غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں اس لیے ہمیں احتیاط کرنی ہوگی اور فیک نیوز کے حوالے سے چیزوں کو واضح کرنا چاہیے۔خطے کے حالات کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے انہیں مسلسل اپ ڈیٹ کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے دوران ان سے رابطہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا جس پر ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے حملے کے بعد بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس کا تو ہم جواب دیں گے لیکن اس کے بعد اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں،ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سیکی اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے، ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے