بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 670 شہری...

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 670 شہری تفتان کے راستے پاکستان پہنچ گئے

تفتان،کوئٹہ: ایران میں حالیہ جنگی کشیدگی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک تین مختلف گروپوں میں مجموعی طور پر 670 پاکستانی شہری ایران سے تفتان کے راستے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 450 پاکستانی زائرین کو ایران سے پاکستان لایا گیا۔ یہ زائرین زیارات کے لیے ایران گئے تھے اور اسرائیل-ایران کشیدگی کے باعث وہاں محصور ہو گئے تھے۔ پاکستانی سفارت خانے اور متعلقہ اداروں کی کوششوں سے ان کی بحفاظت واپسی ممکن بنائی گئی۔دوسرے مرحلے میں 70 پاکستانی شہری وطن واپس آئے ہیں، جن میں اکثریت ان مزدوروں کی ہے جو روزگار کے سلسلے میں ایران میں مقیم تھے۔ ان افراد کی واپسی بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کے ذریعے ممکن ہوئی۔
تیسرے گروپ میں 150 پاکستانی طلبا شامل ہیں، جو ایران کی مختلف جامعات اور دینی اداروں میں زیر تعلیم تھے۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان طلبا کو بھی وطن واپس لایا گیا ہے تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ ایران میں کشیدہ صورتحال کے بعد پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان نے فوری اقدامات کیے، اور مرحلہ وار ان کی واپسی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے