بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی ترقی و خوشحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے عوام کی...

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے عوام کی بے چینی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،شہباز شریف

کوئٹہ:وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ:ن:بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پیر کے روز اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی مخلوط حکومت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں وفاقی بجٹ 2025-26 میں بلوچستان کیلئے 240 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کی گئی مختصی سے صوبے کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آئے گی، اور عوامی اعتماد بحال ہوگا۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر بلوچستان کے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میری اولین ترجیح ہے، اور یہاں کے عوام میرے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے، اور وفاقی حکومت صوبے میں محرومیوں کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں کے ذریعے بلوچستان کو ترجیح دے رہی ہے، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے