بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا 10 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ آج اسمبلی...

بلوچستان حکومت کا 10 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج 17 جون بروز منگل سہ پہر 4 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد متوقع ہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ سے ہوگا، جس کے بعد سرکاری کارروائی کے تحت سالانہ میزانیہ برائے 2025-26 اور ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2024-25 پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مالی دبا کے باوجود صوبائی حکومت ایک ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جو ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ بجٹ میں 650 ارب روپے نان ڈویلپمنٹ اخراجات کے لیے اور 250 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام:پی ایس ڈی پی: کے لیے مختص کیے جائیں گے۔مجوزہ بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، روزگار اور امن و امان کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سالانہ و ضمنی بجٹ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے