پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابقہ صوبائ صدر ڈاکٹر فرید احمد سمالانی نے ایک بیاں میں کہا ھے کہ تواتر کےساتھ اور بلاجواز ڈاکٹروں کی معطلی اور کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھۓ کہا ھے کہ چند عرصے سے محکمہ صحت چند ناعاقبت پسند شخصیات کی ذاتی خواہش اور اں کی ذاتی عناد پر ڈاکٹروں کی تذلیل کررۂی ھے۔ جس کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازمُ و ملزوم حصہ ھے۔ لیکن ڈاکٹروں کی بے بنیاد معطلی کے احکامات اور سوشل میڈیا و دیگر میڈیا پلیٹ فارم پر ڈاکٹروں کی تذلیل ، ذاتی کردار کشی کی پی ایم اے کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس ناروا عمل کے خلاف سخت ردعمل دے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سٹور ڈپو بلوچستان کی بلاجواز معطلی اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ اور ڈاکٹر اسما عیل میروانی کی کردار کشی کی سخت مذمت کرتے ھیں۔ صوبے کی نیک نامی اور عوامی خدمت کرنے والے سینئر، قابل، مخلص، ایماندار ڈاکٹرز کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر معطل کرنا ناقابل قبول ہے۔ ڈاکٹر اسماعیل میروانی اور اس کی ٹیم نے میڈیکل سٹور ڈپو کو انفراسٹرکچر سے پالیسی لیول تک تبدیل کیا۔ بالخصوص ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو ڈیجیٹلائز اور تمام ہسپتالوں میں اس کا نفاذ، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ضروری ادویات کی فہرست کی تیاری اور اس پر مکمل عمل درآمد، ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے احتسابی فریم ورک ، کولڈ رومز کی انسٹالیشن سمیت بہت سے دوسرے اقدامات شامل ھیں۔ واضح رھے موصوف کی تیکنکی صلاحیتوں سے مختلف اوقات میں بین الاقوامی مخیر اداروں نے صوبے کے ھسپتالوں کو کروڑوں روپے کی پروجیکٹ، میڈکل و سرجیکل آلات اور ایمبولینس
فراھم کی ھیں۔ اور عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکتھے ھین۔ حوصلہ افزای کی بجاے حوصلہ شکنی حیران کن اور افسوسناک عمل ھے۔ گذشتہ چار مالی سالوں میں مہکمہ صحت سول سیکریٹریٹ میں واقع مرکزی سطح پر ادویات کی خود خریداری کررہی تھی۔ جو مکمل طور پر فیل ھوگیا تھا۔ اور ادویات و آلات کے اربوں روپے لیپس ھوگۓ۔ ان کے ذمہ داروں کو بھئ فل الفور معطل کیاجاے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری صحت سے ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی معطلی کے احکامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے