کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن بلوچستان کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔