کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 44 سے منتخب رکن اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ سریاب کی 20 سالہ پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے بلا رنگ و نسل عوام کی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف وفود میں علامہ حافظ احمد رضا قمبرانی، آغا نہال شاہ، میر نور احمد پرکانی، میر ثنااللہ جتک، میر محمد اکرم بنگلزئی، میر حسیب بنگلزئی،حاجی قدوس بنگلزئی,ملک رفیق سیلاچی،سردار علی زہری,کامران سومرو،ڈاکٹر حیات اچکزئی، حاکم بوہڑ،ٹکری شیر احمد،محمد عظیم لہڑی، پروفیسر منظور بلوچ، بسم اللہ بلوچ، میر عبدالخالق نوتیزئی، حاجی امین بنگلزئی، رازق جتک،و کثیر تعداد میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے
وفود نے مختلف مسائل کی درخواستیں میر عبید گورگیج کو نوٹ کروائی جنہیں میر عبید گورگیج نے اپنے پی ایس ابرار جعفر کو نوٹ کروائی، وفود کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی، ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری تھا اور مزید عوام کو ریلیف دینگے، 20 سے 30 سالوں تک حلقہ پی بی 44 مکمل نظر انداز رہا ہے مگر اس بار بلا رنگ و نسل تفریق عوامی خدمت جاری رہے گی، میر عبید گورگیج کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے گیس،بجلی، پانی روزگار، سیوریج، انفراسٹرکچر و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کے لیے میرے گر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔