منگل, جون 3, 2025
ہوماخبار کوئٹہکوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید اذیت میں مبتلا

کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید اذیت میں مبتلا

کوئٹہ:وادی کوئٹہ کے وسطی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ واپڈا حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر وسطی علاقوں میں 14 اور نواحی علاقوں میں 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں جان محمد روڈ، زمان روڈ، کواری روڈ، سریاب روڈ، ارباب کرم خان روڈ، سبزل روڈ، اسپنی روڈ، نیو سریاب، خروٹ آباد، کلی اسماعیل، کلی شابو، کلی برات، کلی قمبرانی، کلی شیخ ماندہ، کلی بہادر، نواں کلی، چمن ہاسنگ اسکیم، جیل روڈ، پرنس روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون، فاطمہ جناح روڈ، ہزار گنجی،بلوچی اسٹریٹ، کاسی روڈ، کوئٹہ کینٹ اور قندھاری بازار شامل ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہوتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ جان محمد روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صبح سویرے اور رات 3 بجے بجلی بند ہونے سے بچے، بزرگ اور مریض شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان اور گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

E-Paper

E-Paper

E-Paper

E-Paper

حالیہ تبصرے